22 دسمبر 2011 - 20:30

شام میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سےشامی عوام کی حمایت مغربی ممالک کو برداشت نہیں ہے۔

ابنا:  شام میں ایران کے سفیر محمد رضا رؤف شیبانی نے شام میں ایرانی انجینئروں کے اغوا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سےشامی عوام کی حمایت مغربی ممالک کو برداشت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی اور بعض دیگر ممالک کی طرف سے شام کے خلاف عائد پابندیوں کے پیش نظر ایران کی طرف سے شام کی حمایت مغربی ممالک کو برداشت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ شام کے ساتھ ایران کا تعاون مغربی اور بعض دیگر ممالک کے لئے نا قابل برداشت ہے کیونکہ اس تعاون سے شام کے عوام پر ان کی اقتصادی پابندیوں کے اثرات کم ہوجائیں گے اس لئے انھوں نے ایرانی ایجنئروں کو اغوا کا نشانہ بنایا ہے۔

شیبانی نے اغواکاروں کے اس اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھےگا انھوں نے شام کی برادر اور دوست حکومت سے ایرانی انجینئروں کی آزادی کے سلسلے میں سریع اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔........

/169